Hazrat bibi khadija in urdu images mobile

Hazrat bibi khadija in urdu images mobile al!

Back to: NCERT Class 7th Urdu Solutions | Chapterwise Notes

0

  • کتاب” دور پاس”برائے ساتویں جماعت
  • سبق نمبر22: مضمون
  • سبق کا نام: حضرت خدیجہ

حضرت خدیجہ کی شخصیت

اس سبق میں حضرت خدیجہ کی سیرت کے اہم پہلوؤں کو بیان کیا گیا ہے۔ملک عرب کے مشہور شہر مکہ اور مدینہ تھے۔ان کا تعلق مکہ سے تھا۔شہر مکہ کی اس مالدار اور نیک بیوی کا نام حضرت خدیجہ تھا۔

وہ بیوہ خاتون تھیں اور اپنا سامانِ تجارت دوسروں کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بجھواتی تھیں۔ ان کے کانوں تک حضرت محمد صلی و علیہ وسلم کی صداقت و امانت کی خبر پہنچی۔حضرت خدیجہ نے ان سے اپنا سامانِ تجارت بیچنے کی درخواست کی جنھیں حضور صلی و علیہ وسلم نے قبول فرمایا۔ ان کی تجارت سے حضرت خدیجہ کو بہت فائدہ پہنچا۔

حضرت خدیجہ نے حضور صلی و علیہ وسلم کو نکاح کا پیغام بھیجا۔ جسے انھوں نے قبول فرمایا۔ حضرت خدیجہ رسول اللہ کی انتہائی وفادار اور محبت کرنے والی بیوی تھیں۔ اپنی نیکی اور غریبوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی عادت کی وجہ سے انھیں سارے عرب میں مقبولیت حاصل تھی۔ وہ رسول اللہ کے ساتھ چوبیس سال رہیں۔ رسول اللہ کو بھی ان